منااکھیلی۔ 12؍اگست (محمد قدیر لشکری): بیدر تعلقہ کے سرکٹنلی پی،کے،پی،ایس میں صدر اور نائب صدر کے لئے بروز منگل انتخاب عمل میں آے جس میں جناب محمد منان پٹیل صاحب کے پینل سے صدر نائب صدر منتخب ہوے۔الیکشن آفیسر گنڈپہ کے مطابق صدر کے طور پر منان پٹیل ولد امین الدین پٹیل اور نائب صدر جگناتھ ریڈی ولد بھیم ریڈی کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ہے اس درمیان تمام ڈائریکٹر موجود تھے ۔جس میں مانکپہ ولد گنڈپہ، تکارام ولد ہنمنتھ، مونیما زوجہ گیانریڈی،ویرمہ زوجہ شیوانند، گنیان ریڈی بھیم ریڈی،جگناتھ شیوراج،دھنراج شنکرپا،بسواراج سدپا،شرنپا شولنگپا، سنجوکمار بابوراو،اور پی،کے،پی،ایس سیکریٹری موجود تھے۔
اس موقع پر جناب محمد منان پٹیل اور جگناتھ ریڈی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے سرکٹنلی سرکل کے تمام ووٹرز اور عوام کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ آپ کے جو بھی مسائل ہیں ہم سے جتنا ہوسکتا ہے انھیں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ کھاد وغیرہ بھی آپ کو وقت پر دینے کی کوشش کی جائے گی ۔اس موقع پر جگناتھ پاٹل سرکٹنلی،محمد بصیر پٹیل،ویرشیٹی سرکٹنلی،محمد مجاہد پٹیل،ریحان پٹیل،اکبر سیریکار اور دیگر لوگ موجود تھے۔
