کلبرگی 12 / اگسٹ.(محمدیوسف رحیم بیدری): دفتر رجسٹرار گلبرگہ یونیورسٹی کلبرگی سے جاری پریس نوٹ مورخہ 8 / اگسٹ 2025 کے بموجب پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ پوسٹ گریجویٹ اور سی بی سی ایس کورسس میں داخلوں کے لئے گلبرگہ یونیورسٹی کے مین کیمپس، پی جی سنٹرس، افیلیئٹیڈ گورنمنٹ اور پرائیویٹ کالجز میں تعلیمی سال 2026 / 2025 میں آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں۔ شعبہ آرٹس میں اردو، کنڑا، جنا پدا، ہندی، مراٹھی، انگلش اور میوزک کے علاوہ سوشیل سائنس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامرس، ایجو کیشن، لافیکلٹی، سوشیل سائنس فیکلٹی اور دیگر میں درخواستیں مطلوب ہیں. تفصیلات کے مطابق آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 / ستمبر 2025 مقرر ہے جبکہ ضروری اسناد کے ساتھ پُر کردہ آن لائن درخواست کی ہارڈ کاپی متعلقہ شعبہ جات میں داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 / ستمبر 2025 کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات گلبرگہ یونیورسٹی کے ویبسائٹ www.gug.ac.in پر ملاحظہ فرمائیں.
