مہراجگنج: گزشتہ دنوں کویت میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والے مولانا رشید احمد قاسمی (جنرل سکریٹری محکمہ شرعیہ، مہراجگنج) کے بھانجے شعیب اختر کو آج ان کے آبائی گاؤں مغلہا میں نم آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔
مرحوم کی میّت جب گاؤں پہنچی تو ماحول سوگوار ہوگیا اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ نمازِ جنازہ میں قریبی و دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے میں تقریباً ایک ہزار افراد شریک تھے۔
شعیب اختر نہایت خوش اخلاق، ملنسار اور خدمت گزار نوجوان تھے، ان کے انتقال کی خبر سے پورے علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہر طرف رنج و ملال کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔
عبید الرحمن الحسینی نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی اپیل کی ہے۔
