مولانا مجیب الدین مدنی، نیپال

پوزیشن یافتہ طلبہ پر حکمت سعودیہ کی جانب سے انعامات کی بارش۔

مکہ مکرمہ میں منعقدہ مسابقہ خادم حرمین شریفین شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ برائے حفظ، تلاوت، تفسیر اور تجویدِ قرآن کریم (45واں اجلاس، 1447ھ – 2025ء) نہایت روح پرور اور ایمان افروز انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ یہ مقابلہ روئے زمین پر قرآن کریم کے عالمی سطح پر سب سے بڑے مقابلوں میں شمار ہوتا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے منتخب حفاظِ کرام شریک ہوتے ہیں۔

اس عظیم الشان مسابقہ میں حفاظ نے قرآن کریم کے مختلف شعبوں میں اپنی محنت، لگن اور قراءت کی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس شاندار مسابقہ کے نتائج کا اعلان کیا گیا جن میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے حفاظ کو خادم حرمین شریفین کی جانب سے بیش قیمت انعامات سے نوازا گیا۔

نتائج کی تفصیل:

پہلا شعبہ: (حفظ قرآن کریم مکمل مع القراءات السبع المتواترة والتجوید)

پہلا انعام: محمد آدم محمد – جمہوریہ چاڈ (500,000 ریال)

دوسرا انعام: انس بن ماجد عبداللہ الحازمی – سعودی عرب (450,000 ریال)

تیسرا انعام: سنوسی بکاری ادریس – جمہوریہ نائیجیریا (400,000 ریال)

دوسرا شعبہ: (حفظ مکمل قرآن مع حسنِ اداء وتفسیر سورۃ البقرۃ)

پہلا انعام: منصور بن متعب عوض الحربي – سعودی عرب (300,000 ریال)

دوسرا انعام: عبدالودود بن سديره – الجزائر (275,000 ریال)

تیسرا انعام: ابراہیم خیرالدین محمد – ایتھوپیا (250,000 ریال)

تیسرا شعبہ: (حفظ قرآن مکمل مع حسنِ اداء وتجوید)

پہلا انعام: محمد دماج الشويع – یمن (200,000 ریال)

دوسرا انعام: محمد موسى طاہر کوسي – چاڈ (190,000 ریال)

تیسرا انعام: بدر جانیح – موریطانیہ (180,000 ریال)

چوتھا انعام: محمد امین حسن – امریکہ (170,000 ریال)

پانچواں انعام: محمد کمال عبدالقادر شني – فلسطین (160,000 ریال)

چوتھا شعبہ: (حفظ 15 اجزاء مع حسنِ اداء وتجوید)

پہلا انعام: نصر عبدالمجید عبدالحمید عامر – مصر (150,000 ریال)

دوسرا انعام: بایو ويبيومنو دمانيك – انڈونیشیا (140,000 ریال)

تیسرا انعام: طاہر بابل – لیبیر یا (130,000 ریال)

چوتھا انعام: یوسف حسن عثمان – صومالیہ (120,000 ریال)

پانچواں انعام: بکر ديكو – مالی (110,000 ریال)

پانچواں شعبہ: (حفظ 5 اجزاء مع حسنِ اداء وتجوید)

پہلا انعام: أنوی إنترات – تھائی لینڈ (65,000 ریال)

دوسرا انعام: صلاح الدین حسام وزانی – پرتگال (60,000 ریال)

تیسرا انعام: شایخ وانا سُو – اتحاد کوموروس (55,000 ریال)

چوتھا انعام: عبدالرحمن عبد المنعم – بوسنیا و ہرزگوینا (50,000 ریال)

پانچواں انعام: انس شال – کوسوو (45,000 ریال۔

یہ عالمی مقابلہ نہ صرف قرآن کریم کی تلاوت، حفظ اور تجوید کو فروغ دیتا ہے بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو قرآن سے محبت اور وابستگی کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی طرف سے قرآن کے خادم بننے والے ان نوجوانوں کو سراہا گیا جو مختلف قوموں اور زبانوں سے تعلق رکھتے ہیں مگر ان کی زبانِ دل قرآن ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ ایسے مقابلے قرآن کریم کے پیغام کو عام کرنے اور نئی نسل کو اس سے جڑنے کا ایک روشن ذریعہ ہیں۔

اس عظیم مقابلے کے انعقاد پر ہم حکومتِ سعودی عرب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے قرآن کریم کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ بالخصوص خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی عمروں میں برکت عطا فرمائے، ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں دینِ اسلام اور قرآن کریم کی مزید خدمت کی توفیق بخشے۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے