انجمن الاصلاح مدرسہ تعلیم القرآن سمریاواں کے زیر اہتمام مسابقہ تجوید وقرات

سمریاواں، سنت کبیر نگر (محمد رضوان گوہرندوی): تپہ اجیار سمریاواں سنت کبیر نگر میں واقع مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن میں انجمن الاصلاح کے زیر اہتمام مسابقہ تجوید (سوال وجواب کی روشنی میں ) منعقد ہوا جس میں 36/طلبہ نے حصہ لیا فائنل مسابقہ توحید احمد اور محمد ساجد کی ٹیم کے درمیان ہوا جس میں توحید کی ٹیم کو 1 نمبر سے فاتح قرار دیا گیا۔
فاتح اور مفتوح دونوں ٹیموں کو نقد انعام سے نوازا گیا پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا اور نعت نبی کا ترانہ عبدا الرزاق نے گنگنایا۔
پروگرام کی صدارت قاری عظمت اللہ اور نظامت جنید احمد عالیہ اولی شریعہ نے کی۔ حکم کے فرائض قاری محمد ارشد قاسمی اور مولانا ذکی احمد ندوی اور قاری محمد رضوان ندوی نے انجام دیا۔ قاری عظمت اللہ استاذ شعبہ قرات مدرسہ ھذا نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا قرآن دنیا کی سب سے معتبر اور مفید کتاب ہے اس لئے اس کی تلاوت اچھی آواز ،صحت مخارج اور اصول تجوید کی مکمل رعایت کے ساتھ ہونی چاہئے۔
قرآن ایک زندہ معجزہ ہے جس نے ہر دور میں پوری انسانیت کو اپنی اثر انگیزی سے متاثر کیا ہے جس نے بھی جس درد اور سوز کے ساتھ پڑھا اس پر اور سامنے والے پر اتنا ہی اثر ہوا اور وہ ایسا بیش بہا خزانہ ہے جو کبھی ختم ہونے کا نام نہیں لیتا بلکہ جتنا نکالو اور خرچ کرو یہ خزانہ اتنا ہی بڑھتا جائے گا اس لئے ہر فرد بشر کو قرآن کی روزانہ تلاوت تجوید کی رعایت کے ساتھ کرنا چاہئے۔

اس موقع پر مدرسہ کے فعال اور محرک مہتمم مولانا منیر احمد ندوی ، مولانا غفران احمد ندوی صدر مدرس ، مفتی نجم الھدی قاسمی رحیمی ،مفتی محمد عاصم ندوی ، مولانا انیس الرحمن ندوی ،حافظ علاؤ الدین ،مولانا محمود احمد قاسمی ندوی ،حافظ وسیم اختر ،قاری ولی الدین ندوی ،قاری محمد انیس خاص طور پر موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے