ضلع پنچایت الیکشن کے پیش نظر اپنے اپنے وارڈ میں دلجمعی کے ساتھ لگ جائیں اور اویسی صاحب کے ہاتھ کو مضبوط کریں۔
سدھارتھ نگر ( 31/8/2025بروز اتوار): آج اٹوا اسمبلی حلقہ میں ممبران کی میٹنگ رکھی گئی، جس کی صدارت صوبائی سکریٹری سلمان ملک نے کی۔ اس میٹنگ میں انہوں نے ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پنچایت الیکشن قریب ہے لہٰذا آپ لوگ اپنے اپنے وارڈ میں دلجمعی کے ساتھ لگ جائیں اور اویسی صاحب کے ہاتھ کو مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا جب تک اپنی قیادت کا جھنڈا مضبوطی کے ساتھ نہیں اٹھاتے ہو تب تک کوئی بھی ہمارے مسائل کو سننے والا نہیں ہے۔ آپ لوگ متحد ہوکر حکمت عملی کے ساتھ گاؤں گاؤں جاکر بوتھ لیول تک کام کر نے کی کوشش کریں۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد دو لوگوں کو اٹوا کی ذمہ داری سونپی گئی۔ ماسٹر سرور عالم صاحب کو اٹوا اسمبلی حلقہ کا صدر چنا گیا ہے جبکہ عبدالعظیم اجو کو اٹوا نگر صدر چنا گیا۔ اس میٹنگ میں بلال احمد، صدیق راعنی، یوتھ ضلع صدر آزاد صاحب، مجیب الرحمن فلاحی صاحب و دگر احباب بھی خاص طور پر موجود رہے۔
