مولانا بلال ثاقبی صدر، مولانا عمران قاسمی جنرل سیکرٹری اورحافظ ظہیرالدین مہتمم مدرسہ فضل رحمن خازن منتخب
اناؤ:(محمد جنیدقاسمی) ۳۱؍اگست: اس وقت ملک بھر میں جمعیت علماء کا ضلعی و مقامی شاخوں کا انتخاب ہو رہا ہے، اسی بابت گزشتہ روز اناؤ مرکز مسجد میں انتخابی اجلاس منعقد ہوا، انتخابی اجلاس کی صدارت مولانا بلال ثاقبی صدر جمعیت علماء شہر اناؤ نے کی جبکہ اجلاس کی نظامت مولانا عارف قاسمی نے انجام دی۔
مشاہد کی حیثیت سے تشریف لائے مولانا طارق قاسمی استاذ جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جاجمؤ کانپور نے اپنی تمہیدی گفتگو میں جمعیۃ علماء کی تاریخ اور اس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مولانا محمد سفیان جامعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع اناؤ کی بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ انتخابی اجلاس مولانا محمد مختار عالم مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کی دعا سے اختتام پذیر ہوا۔
مشاہد کی موجود گی میں نائب صدور میں مولانا عارف قاسمی، مولانا لاریب ندوی، مولانا ذاکر جامعی منتخب ہوئے۔ اس موقع پر مفتی ہارون قاسمی، قاری اسلام الدین، حافظ طارق، مفتی مرسلین قاسمی، حافظ شاکر، حافظ عبدالرحمن، حافظ اسد، حافظ سیف الاسلام، محمد مقصود، محمد اعظم، محمد کفیل، حافظ شہیر، حافظ عبدالعظیم، محمد جنید محمد محسن، محمد ذیشان اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

بھترین خبر
بہت بہت شکریہ محترم!