مدرسہ فضل رحمن کندن روڈ ،اناؤمیں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام
اناؤ: (محمد جنیدقاسمی) ۱؍ستمبر: شہراناؤ کا دینی ،تعلیمی وتربیتی ادارہ مدرسہ فضل رحمن،کندن روڈ،اناؤمیں ایک روزہ جلسہ سیرت النبی ؑوتقریب اجراء افادات منطور ‘۷؍ستمبر بروز اتوار کو منعقد ہورہاہے۔ جس میں معروف عالم دین مولانا انیس احمد آزاد قاسمی بلگرامی نقشبندی تشریف لارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مفتی منظور احمد مظاہری سابق شیخ الحدیث مدرسہ جامع العلوم پٹکاپور کانپور وسابق قاضیٔ شہرکانپور کی علمی خدمات اور مضامین پر مبنی کتاب ’افادات منظور‘کا اجراء مدرسہ فضل رحمن کندن روڈ ،شہراناؤ میں منعقد ہوگا۔ پروگرام کی صدارت مفتی اقبال احمد قاسمی صدر المدرسین مدرسہ مظہرالعلوم نکھٹوشاہ کانپورکریں گے۔ اس پروگرام کے داعی اور محرک حافظ ظہیرالدین بانی ومہتمم مدرسہ فضل رحمن اناؤ نے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ :شہراناؤ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ جس میں اکابرعلماء شرکت کریں گے۔ اور اس اہم موقع پر جس میں سیرت پاک کے ساتھ ساتھ علماء کے احوال اور ان کی علمی خدمات پر بھی گفتگوہوگی۔
حافظ ظہیرالدین مہتمم مدرسہ فضل رحمن نے یہ بھی کہا کہ ہمارے لیے نہایت سعادت بختی اور خوش نصیبی ہے کہ کانپور کی نہایت معرودف اور علمی شخصیت نیز عہدۂ قضاء پر فائز رہتے ہوئے گراں قدرخدمات کی انجام دہی کرنے والے مفتی منظور احمد مظاہری ؒ سابق قاضیٔ شہر کانپور کے قیمتی اور پرازمعلومات ، مضامین کا حسین گلدستہ ’افادات منظور‘ کی تقریب اجراء بھی منعقد ہوگی۔ جس میں کانپور، اناؤ اورہردوئی کی معززشخصیات مدعوہیں، مفتی عبدالرشیدقاسمی استاذ حدیث وفقہ جامع العلوم کانپور، مولانا عبدالجبار قاسمی صدر جمعیۃعلماء ضلع ہردوئی، مولانامحمد اکرم جامعی استاذ جامعہ محمود یہ اشرف العلوم جاجمؤکانپور، مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء اترپردیش، مولانا مختارعالم مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع اناؤ، مولانا سفیان جامعی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع اناؤ، مولانامنصوراحمد قاسمی، حافظ معموراحمد جامعی،مفتی ظفراحمد قاسمی، ان کے علاوہ مزید علماء کرام تشریف لائیں گے،انشاء اللہ۔
اس موقع پر مفتی محمد جنیدقاسمی مرتب کتاب نے اہل علم سے شرکت کی اپیل کی ہے۔مدرسہ فضل رحمن کے مؤقراستاذ مفتی مرسلین قاسمی نے اس پروگرام کی افادیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ: سچ تویہ ہے کہ علمی مجلس اور کتاب کی رونمائی ،شہراناؤ کے لیے قیمتی سوغات ہے۔
