بیدر۔ 3؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ریاستی پنچایت راج ڈیولپمنٹ آفیسرس گروپ بی پوسٹ اپ گریڈیشن ایسوسی ایشن کے کلبرگی ڈویژنل سکریٹری امیش کے جابا نے آن لائن کونسلنگ (مشاورت) کے ذریعے پی ڈی او کے تبادلوں کے ریاستی حکومت کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔پی ڈی اوز کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ ٹرانسفر کا عمل آن لائن کونسلنگ کے ذریعے کیا جائے۔ دیہی ترقی اور پنچایت راج کے وزیر پرینک کھرگے نے اس سمت میں ایک جرات مندانہ فیصلہ لیا ہے۔آن لائن کونسلنگ مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔ تبادلوں کے احکامات بھی امکان ہے کہ موقع پر دیئے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پی ڈی اوز خوش ہوئے ہیں۔
