ڈومریا گنج (سدھارتھ نگر): جماعت اسلامی ہند یوپی مشرق کے دس روزہ مہم محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کے آغاز پر جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں کے کانفرنس ہال میں جہات رسول ﷺ پر ایک مذاکرہ ناظم ضلع سدھارتھ نگر مولانا عبیداللہ فیضی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

قاری مشتاق احمد و ماسٹر عبد الرب کی تلاوت و ترجمہ سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں نعت نبی کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

اس مذاکرے میں مولانا فضیل احمد ندوی نے سیرت کا مطالعہ کیوں اور کیسے؟ پر شرح و بسط سے روشنی ڈالی۔ مولانا قمر الزماں قاسمی نے صبر و استقامت، حوصلہ و ہمت بہتر منصوبہ بندی وغیرہ جیسے نکات کو آپ کی مکی و زندگی کے اسباق کے حوالے سے بیان کیا۔ اتباع رسول اور سمع و طاعت کے کوائف و مظاہر کو حافظ محمد مستقیم نے بیان کیا۔ عبادات رسول کے اوصاف،  طریقوں اور اس کے حقیقی مفہوم پر مولانا احمد علی فلاحی نے روشنی ڈالی۔ مقاصد حصول علم اور اس کے تقاضوں پر مولانا عثمان علی قاسمی نے اظہار خیال کیا۔ جاں نثاری و فداکاری، عزم محکم، تزکیہ و تطہیر، دعوت و تبلیغ جیسے پہلوؤں کو مولانا صغیر احمد رحمانی نے آپ کی مدنی زندگی کے حوالوں سے بیان کیا۔

صدارتی خطاب میں ناظم ضلع مولانا عبیداللہ فیضی نے اصلاح امت کے لیے فکر مندی، برادران وطن کے لیے دعوت دین، سیرت رسول کے پیغام کو نہایت ہی منصوبہ بندی کے ساتھ عام کرنے اور اس پر عمل کرنے پر شرکاء کی توجہ مبذول کرائی۔

ناظم ضلع نے میلاد نبی کے موقع پر واقع ہونے والے خرافات کی نشاندہی کرتے ہوئے مقاصد بعثت رسول کو دلائل کے ساتھ بیان کیا۔

اس موقع پر سیرت النبی کوئز مقابلے میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے محمد معاذ، خنساء، کاشف ملک، عبدالحمید، سمیہ آفتاب، محمد عمر الینہ مہک، ثوبیہ خان، نکہت پروین نوشاد خان، محمد عاطف، شایان خان، مبشرہ عزیز، شادان عزیز محمد زید، ارشد علی عطاء الرحمن، محت عاطف ریحان، عبد المعید، نجیب احمد، عمار نازش، محمد ندیم ، محمد آصف، ماسٹر ثناء اللہ، ناظم جامعہ ہاتف کلیم چودھری، مہمان خصوصی مولانا جمیل احمد فلاحی کے بدست انعامات سے نوازا گیا۔ صدر جامعہ محمد شریف فلاحی نے ناظم ضلع و مہمان خصوصی کا والہانہ استقبال کیا۔ ناظم جامعہ ہاتف کلیم چودھری نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد پیش کیا اور دعاؤں سے نوازا۔ نظامت کی ذمہ داری امیر مقامی ماسٹر توقیر احمد نے انجام دیا۔ اور مولانا شبیر احمد فلاحی کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

اس موقع پر مولانا عبدالرؤف فلاحی، ماسٹر عبداللہ، مولانا اقبال احمد قاسمی، مولانا فخر الدین فلاحی، صاحب علی، مولانا عاصم عزیز، حفیظ الرحمن مفتاحی، اشونی کمار، وغیرہ کے علاوہ جملہ طلباء و اساتذہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے