عبدالمبین منصوری
سدھارتھ نگر(بیورو رپورٹ): جمعہ کو صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جلوس محمدی میں بچوں، نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جلوس شہر کی مختلف گلیوں، محلوں اور چوراہوں کھجوریا روڈ، اسکا روڈ، عیدگاہ، تیتری بازار، اسٹیشن روڈ، پیٹرول پمپ سے ہوتا ہوا واپس سدھارتھ چوک تک پہنچا، جہاں ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
جلسے میں شعراء کرام اور مقررین نے یوم ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح سرائی اور آپ کے حسن اخلاق و کردار کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت کا مختصر دور منعقد ہوا۔ اس دوران عقیدت مندوں کے زوردار نعروں سے پورا ماحول خوشگوار ہو گیا۔
حافظ و قاری اسلام الدین اور جامع مسجد کے امام حضرت مولانا سید سہیل نے اپنے بیانات اور تقاریر کے ذریعے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت اور ان کی اسوہ حسنہ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ جمعہ کی وجہ سے پروگرام کو کافی مختصر کر دیا گیا تھا۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام کے بعد ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اس موقع پر غلام نبی، جمیل احمد صدیقی، صادق، حافظ و قاری قطب الدین، مولانا شاکر علی نوری مصباحی، مولانا ارشاد احمد نظامی کے علاوہ عطائے اشرف صدیقی، جمیل صدیقی ایڈووکیٹ، رمضان علی، عبدالمتین، نسیم احمد، حاجی اسلام، محبوب عالم، سلیمان، عبد المجید ،عدنان، روّاب علی، حسان، عبدالرحمن، نظام الدین، جیش محمد، چھوٹو، بڑکو، ارشد ، حاجی کلیم صدیقی، عبدالکلام و دیگر کافی لوگ شامل تھے۔ جلوس محمدی میں ہزاروں مرد، خواتین، بچے، بوڑھے اور خواتین نے شرکت کیا اور نعرہ تکبیر و نعرہ رسالت سے پورے فضا کو معطر کر دیا۔
