بنگلور۔ 8؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ایک ادیب کی کسی ممتاز دانشور سے ملاقات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن اگر وہ ادیب یامصنف اردوزبان کا ہو، اوروہ اپنے ذوق وشوق کے پیش نظر اس ممتاز دانشور سے ملاقات کرے تو اس میں ضرور کوئی بات پوشیدہ ہوتی ہے۔ ایساہی واقعہ کل 7؍ستمبر کو بنگلورمیں پیش آیا۔ بنگلور کی معروف اردو شخصیت اور افسانچہ نگارجناب سید عرفان اللہ قادری نے اپنے کھلے اور تلخی آمیز بیانات کے لئے مشہور سابق چیف جسٹس مارکنڈے کاٹجو سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران سیلفی بھی لی گئی۔
توقع یہی ہے کہ سیدعرفان اللہ قادری کی باخبر شخصیت میں مارکنڈے کاٹجو کا علم اوران کی بے باکی آئندہ دنوں میں دیکھنے کوملے گی۔ ویسے یہ بھی بتاتے چلیں کہ مارکنڈے کاٹجو دراصل سابق چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ایم این وینکٹ چلیا، ہائی کورٹ کے ممتاز قانون داں مسٹر بالو اور مسٹر صمد سے ویکنٹ چلیا صاحب کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے