سدھارتھ نگر: پچھلے دنوں شہرت گڑھ کے اشرف میموریل ہاسپٹل کے بانی ڈاکٹر نسیم اشرف اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ترنم نسیم کو ایک تنظیم، انٹرنیشنل کالج آف لیپروسکوپک سرجری (FCLS) کی طرف سے فیلوشپ سے نوازا گیا۔ دہلی میں منعقد اس بین الاقوامی پروگرام میں دنیا کے کونے کونے سے آئے تقریبا 109 ڈاکٹروں کو اس فیلو شپ سے نوازا گیا۔
ضلع کا نام بڑھاتے ہوئے ڈاکٹر نسیم اشرف اور ڈاکٹر ترنم نسیم کو بھی دہلی میں بلا کر ان کی بہتر سرجری کو دیکھتے ہوئے اس فیلو شپ سے نوازا گیا۔ بتاتے چلیں کہ ڈاکٹر نسیم کے والد مرحوم ڈاکٹر اشرف بھی ضلع کے جانے مانے ڈاکٹر تھے۔ انہیں کی یاد میں شہرت گڑھ میں ڈاکٹر نسیم نے اشرف میموریل ہاسپٹل کھولا ہے جہاں اب تک وہ کامیابی کے ساتھ ہزاروں لیپروسکوپک سرجری کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر نسیم ایک سرجن ہیں جبکہ ڈاکٹر ترنم امراض خواتین کی ماہر ہیں۔
