نوگڈھ(سدھارتھ نگر): جماعت اسلامی ہند حلقہ یوپی مشرق کی جانب سے 5 ستمبر سے 14 ستمبر 2025 تک چلائی جارہی سیرت مہم (حضرت محمدﷺ انسانیت کے محسن) کے موقع پر مقامی جماعت تلکہنا، سدھارتھ نگر نے تلکہنا مدرسہ کے طلبہ کے درمیان سیرت کمپٹیشن کا اہتمام کیا۔ یہ مقابلے دو گروپ میں منعقد کئے گئے۔ گروپ اول میں عربی اول تا عربی پنجم جبکہ گروپ دوم میں درجہ پنجم تا درجہ ہشتم کے طلبہ شریک ہوئے۔ ہر گروپ میں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ انعام کے علاوہ ٹاپ ٹین طلباء کو تشجیعی انعام سے نوازہ جائے گا۔ دونوں ہی گروپوں میں طلباء نے بڑے جوش و خروش اور دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔
سیرت کمپٹیشن کے کنوینر مولانا عبدالعلیم فلاحی صاحب نے بتایا کہ 125 طلباء شریک مقابلہ ہوئے۔ گروپ اول کے لئے مدنی دور اور گروپ دوم کے لئے مکی دور طے تھا۔
اس موقع پر تلکہنا مدرسہ کے پرنسپل عبدالاول ندوی کے علاوہ اساتذہ کرام میں خصوصیت کے ساتھ محمد اختر فلاحی، کرم حسین فلاحی، ماسٹر جمال الدین، ماسٹر ابوالاعلیٰ، ماسٹر ارشد حسین، ماسٹر محمد اسلم، عبدالاول فیضی، نعمان حیدر فلاحی، حافظ سبحان اللہ، حافظ عبدالمعبود، علی احمد سنابلی وغیرہ موجود رہے۔
سیرت کمپٹیشن کے کنوینر مولانا عبدالعلیم فلاحی صاحب رہے جبکہ ان کی معاونت ماسٹر اسعد ملک اور حافظ ریاض الدین ندوی صاحب نے کی۔
