ظہیرآباد 10/ستمبر(مشرقی آواز جدید): ظہیرآباد تعلقہ کے موضع شیخاپور میں حضرت شیخ شہاب الدین شہید ترکی رحمت اللہ علیہ کے 675ویں عرس شریف کے موقع پر کوثر محی الدین رکن اسمبلی کاروان وسنگاریڈی ضلع انچارج ظہیرآباد مجلسی صدر محمد اطہر احمد اور جماعت کے ذمہ داران کے ہمراہ درگاہ شریف پہنچ کر گلہائے عقیدت اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کئے اور مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی اور قائد مقننہ اکبر الدین اویسی کے صحت وتندرستی، لمبی عمر اور جماعت کی کامیابی کے لئے دعا کی اس موقع پر مجلس کے سینیر قائد یامین خان، محی الدین غوری، عظمت پاشا، محمد شاکر، محمد زاہد، ماجد پٹیل، شیخ الیاس، سید محسن، محمد شفیع، محمد مجیب، محمد شفیع، محمد شریف، محمد حسین، فقیر پاشا، شوکت پٹیل، عنایت پٹیل، عبدالنبی، محمد فیاض، محمد سمیر سید رضوان کے علاوہ محبان مجلس کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔
