ہمنا آباد۔10؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ہمنا آباد میں جماعت اسلامی ہند کے خواتین کارکنان نے سیرت مہم ’’اِنصاف کے علمبردار، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کے دوران گھر گھر جاکر خواتین سے اِنفرادی ملاقات کرتے ہوئے،فولڈر تقسیم کئے ”رسول اللہ  ﷺ عدل و انصاف کا کامل نمونہ” جیسے فولڈرز اور پوسٹر میں اہم نکات درج تھے۔رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا یہ پہلو آج بھی انسانیت کے لیے روشنی کا مینار ہے۔عدل ہی امن کی ضمانت ہے، عدل ہی محبت کا ذریعہ ہے، اور عدل ہی معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے۔ہمیں اپنی ذات، اپنے گھر اور اپنے دائرہء عمل سے عدل کی شروعات کرنی چاہیے۔رسول اللہ ﷺ کی سنت پر چل کر انصاف کے سفیر بننے کی دعوت دی گئی ۔اس بات کی اطلاع جماعت اسلامی ہند خواتین ونگ ہمنا آباد نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے