بیدر ہارٹیکلچر کالج میں یوم اساتذہ سے ڈاکٹر ایس وی پاٹل کاخطاب

بیدر۔ 10؍ ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): اساتذہ نہ صرف پڑھانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں، بلکہ طلباء کو معاشرے میں ایک عمدہ رول ماڈل بنانے اور اچھے اخلاق کو فروغ دینے کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیں۔ بیدر ہارٹیکلچرل کالج کے ڈین ڈاکٹر ایس وی پاٹل نے یہ بات کہی۔ وہ یونیورسٹی آف ہارٹیکلچرل سائنسز باگلکوٹ کے تحت کالج آف ہارٹیکلچر، بیدر کی جانب سے ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے 137ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ٹیچرس ڈے کی تقریب میں خطاب کررہے تھے۔آگے کہاکہ تعلیم اور اخلاق زندگی کا بنیادی منتر ہیں، تعلیم ہمیں کبھی پیچھے نہیں چھوڑتی، اخلاق کبھی ہمارا پیچھا نہیں چھوڑتا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں تو ہی معاشرہ ان کی پہچان کر سکتا ہے اور وہ جیسا کہیں گے ویسا ہی کام ہوگا۔کلبرگی زرعی کالج کے ریٹائرڈ ڈین ڈاکٹر سریش پاٹل نے کہا، ”اساتذہ کو ان کی جسمانی طاقت سے نہیں ناپا جا سکتا ہے، انہیں صرف ان کے علم سے ہی جانا جا سکتا ہے۔ صرف ایک دن کے لیے یوم اساتذہ منانا کافی نہیں ہے۔ طلباء اپنے والدین اور اساتذہ کا قرض صرف اسی صورت میں چکا سکتے ہیں جب وہ اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں تعلیم حاصل کر کے معاشرے میں اچھا کردار ادا کریں”۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا۔ کالج کے طلباء نے اساتذہ کے لیے مختلف ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات کا انعقاد کیا اور جیتنے والے اساتذہ میں انعامات تقسیم کیے۔این این ایس پروگرام آفیسر وجے مہانتیش، ڈاکٹر محمد فاروق، ڈاکٹر راجکمار ایم، ڈاکٹر وجئے مہانتیش، ڈاکٹر وریندر پرتاپ سنگھ، ڈاکٹر امبریش، ڈاکٹر اروند کمار، ڈاکٹر کڈلی ویریش، ڈاکٹر رمیش نائک کے، شریمتی جانوی ڈی آر، انورادھا ، ڈاکٹر ہریش ٹی، انجنیا این سمیت کالج کا تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔ طالبہ کماری بھانو پرساد نے استقبالیہ کلمات پیش کیے، کماری پورنیما نے شکریہ پیش کیا، اور لکشمی ای نے پروگرام کو صاف ستھرا انداز میں چلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے