منااکھیلی – 15 ستمبر (عبدالقدیر لشکری): وسیم ریلیف فاؤنڈیشن، حیدر آباد کے زیر اہتمام جلسہ عام بعنوان ”آؤ نکاح کو آسان کریں” بروز چہار شنبہ بتاریخ 17 ستمبر بعد نماز ظہر زرین فنکشن ہال منااکھیلی میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کا مقصد اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نکاح کے تصور کو عام کرنا، شادیوں کو سادہ، سنت کے مطابق اور رسومات سے پاک بنانے کی طرف معاشرے کو مائل کرنا ہے۔ موجودہ دور میں شادی بیاہ میں بڑھتی ہوئی غیر شرعی رسومات اور مالی بوجھ کے باعث جو رکاوٹیں کھڑی ہو رہی ہیں، ان کے ازالے کے لیے یہ جلسہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔اس جلسہ کی نگرانی مولانا محمد معز الدین رشادی امام و خطیب جامع مسجد منا اکھیلی کریں گے ۔
جلسہ کا آغاز حافظ عبدالمقیم صاحب اشاعتی کی قرات اور نعت شریف سے کیا جائے گا۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا محمد فیاض قاسمی صاحب ناظم مدرسہ نور العلوم ہمنا آباد، حضرت مولانا مفتی عبدالصبور صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء وصدر مجلس تحفظ ختم نبوت ظہیر آباد ہوں گے اور نکاح کے اسلامی تصور موجودہ سماجی مسائل پر خطاب فرمائیں گے اور خواتین کے لئے پردہ کا انتظام رہیگا ۔ طعام کا اہتمام بھی کئے جانے کی اطلاع ہے۔اہلیان منااکھیلی سے اس جلسہ ء عام میں تشریف لانے کی پرخلوص گزارش کی گئی ہے۔
