لکھنو (ابوشحمہ انصاری): مومن انصار سبھا نے قومی دفتر ال انصار کمپلیکس، مولوی گنج میں نوجوان وکلاء اعزاز تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر قومی صدر محمد اکرم انصاری نے صدارت کی۔ صوبائی نگران سینئر وکیل عبدالرشید، قومی جنرل سکریٹری محمد اکرام انصاری اور تنظیم کے دیگر سینئر عہدہ داروں نے نوجوان وکلاء کو پھولوں کی مالا اور شال پہنوا کر اعزاز سے نوازا۔
اعزاز پانے والوں میں شعیب احمد صدیقی (قانون کے ذریعے انسانی خدمت میں 25 سال مکمل کرنے پر)، ساجد قریشی (میونسپل کارپوریشن وکلاء پینل میں شامل ہونے پر)، شاویز انصاری (دیوانی مقدمات میں مہارت حاصل کرنے پر) اور سیف عباس نقوی (فوجداری مقدمات میں کامیابی حاصل کرنے پر) شامل تھے۔
قومی صدر اکرم انصاری نے کہا کہ موجودہ وقت میں انصاف دلانے اور معاشرے کے پسماندہ طبقے کو مساوی حقوق اور تحفظ فراہم کرنا نوجوان وکلاء کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستور میں دیے گئے مساوی سماجی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے وکلاء کو مسلسل محنت کرتے رہنا ہوگا۔
اعزاز تقریب میں محمد احمد، عمران احمد راجو، عارف وکیل، دانش وکیل، ڈاکٹر آصف کلام، نسیم انصاری، اکرام انصاری، معین قریشی، مظہر علی، رئیس احمد، شعیب انصاری، اعجاز الحسن سمیت کئی معززین نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے