بیدر۔ 17؍ستمبر (پریس نوٹ): جناب عبدالصمد منجووالا کے بموجب ممتاز و معروف مجلسی قائد جناب محمد حبیب الرحمن بانی معتمد عمومی مجلس اتحاد المسلمین ضلع بیدر کا آج چہارشنبہ کی صبح بعمر88سال طویل علالت کے بعد انتقال پر ملال ہوگیا۔مرحوم قائد فخر ملت مولانا محمد عبدالواحد اویسی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے۔بیدر میں مجلس اتحاد المسلمین کی شاخ 56برس پہلے قائم فرمائی اور مجلس کو مستحکم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔حبیب الرحمن مرحوم بازیابی مسجد سولہ ستون بیدر تحریک کے بانی تھے۔جس کے قضیہ میں بار بار گرفتار ی بھی دی۔ مرکزی مجلس کے قائدین کی گرفتاریاں بھی ہوئیں۔مسلم پرسنل لا میں جب مخالفت ہوئی تھی اس وقت مسلسل تحریک چلانے اور جلوس نکالنے کی تحریک کو پیش کیا اور تنظیم مسلمانان بیدر کے پرچم تلے بیدر کی تاریخ کا پہلا جلوس نکالاگیا جو مکمل کامیاب رہا ہے۔درگاہ حضرت سید السادات کے سلسلہ میں دو مرتبہ موصوف کو گرفتار کیا گیا اور دفتر تحصیل میں مقدمہ د رج کیا گیا۔بلدی انتخابات میں حصہ لے کر کامیاب ہوتے رہے۔ہر سال سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسہ منعقد کیا کرتے تھے جو غالباً46سال تک کامیابی کے ساتھ منعقد ہوتے رہے۔جس کو مخاطب کرنے کیلئے فخر ملت اور سالار ملت جناب الحاج سلطان صلاح الدین اویسی ، نقیب ملت اسد الدین اویسی ، حبیب ملت اکبرالدین اویسی کے علاوہ مرکزی قائدین نے مخاطبت کا شرف حاصل کیا۔مرحوم قائد سیاسی و مذہبی معمولات میں نمایاں کردار ادا کیا۔جامع مسجد بیدر کے رکن، مسجد عثمانیہ بیدر،تنظیم مسلمانان بیدر،برادری بز قصبان بیدر’بازیابی بابری مسجد تحریک بیدر’ کے عہدوں پررہ کرنمایاں اور سرگرم خدمات انجام دیں۔جب بھی مرکزی دفتر دارالسلام سے حکم ہوتا فوری ایک نمائندے وفد کے ساتھ حیدرآباد پہنچ جاتے۔مرکزی مجلس کے ہر چھوٹے بڑے جلسہ میں شرکت کرتے اور مخاطبت بھی کرتے تھے۔علماء دین ‘سیاسی قائدین ‘بشمول جماعت اسلامی ‘سنت الجماعت ‘تبلیغ جماعت کے قائدین سے دوستانہ تعلقات کو ہمیشہ قائم رکھا اور بہترین مشوروں سے نواز ا۔بہترین خوبیوں کے مالک تھے۔سرکاری اجلاس میں ملت کی نمائندگی بے باکانہ انجام دینا اپنا فرض سمجھتے تھے۔میں نے اپنے48سالہ تجربات کی روشنی میں یہ دیکھا کہ ایسا بیباک قائد جس میں ملت کے مسائل کی یکسوئی کیلے جو فکر تھی وہ ہر حال میں اس کے لئے بے چینی محسوس کرتے اورمسائل کوحتی المقدور حل فرماتے۔اپنے جماعتی ساتھیوں سے مشورہ کرتے،مسائل بیان کرتے اور ساتھ ہی ساتھ راہیں بھی ہموارہوجاتیں۔اللہ تعالیٰ مجلسی قائدجناب حبیب الرحمن صاحب کو جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ اور لواحقین کی ہرآن مدد فرمائے۔ مجلس کو ان کانعم البدل عطاکرے ۔ آمین
