منااکھیلی۔ 18؍ستمبر (عبدالقدیر لشکری): شہر کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کے لیے دن رات کام کرنے والے چٹگوپہ کے چیف میونسپل آفیسر حسام الدین بابا کو بیلکیرا گرام پنچایت کی سابق صدر اور موجودہ ممبر مانک ہیپرگی نے 16؍ ستمبر کو بیدر تعلقہ کے ماراکنڈگاؤں میں منعقدہ ماحولیاتی فیسٹیول ایوارڈ پریزنٹیشن تقریب میں ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں ان کی کامیابیوں کے لیے انھیں  انوائرمنٹل فیسٹیول ایوارڈ سے نوازا۔ اسی موقع پر، انجینئر ڈے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، سینئر انجینئر خواجہ میاں کو بی جے پی کے نوجوان لیڈر شیام راو بھوتاڑے اور راجکمار آر ہڑپد نے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر پی کے پی ایس سابق صدر اور سابق میونسپل ممبر منوج کمار شرما، استاد چندرکانت مٹھ پتی، محمد علی پٹیل، وجے کمار کلور، اکھل اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے