محترمہ ڈاکٹر رفعت سیما،  محترمہ حافظہ صادقہ شمشیری،  انجینئر و عالمہ محترمہ سیدہ صدف کا خطاب

حیدرآباد 14/اکتوبر(مشرقی آواز جدید): جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں کمیٹی مسجد قادری باغ کی جانب سے قائم کردہ مکتب جہاں شام عصر تا عشاء بچوں کو تجوید سے قرآن مجید کی تعلیم دی جاتی ہے اور نماز کے اذکار اور احادیث اور دینیات پر مشتمل نصاب پڑھایا جاتا ہے،  اور معلمات کی نگرانی میں مغرب کی نماز کی ادائیگی کرائی جاتی ہے،  اس مکتب میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے کمیٹی،مسجد ابراہیم کی جانب سے حافظہ صادقہ شمشیری صاحبہ کو ذمہ داری دی گئی ہے،  جہاں قرب و جوار کے پچاس بچے بچیاں بڑے شوق سے شام میں اپنے اسکولس سے فارغ ہوکر روزانہ پڑھنے آتے ہیں،  اس بار محمد عالم الدین مکرم اور عنایہ مکرم اور ثناء انجم اور منزہ ارم کو تکمیل قرآن مجید کا شرف حاصل ہوا۔
 اس تہنیتی پروگرام کا آغاز ننھی طالبہ عنایہ مکرم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جبکہ حافظہ صادقہ شمشیری صاحبہ نے پروگرام کی کاروائی چلاتے ہوئے اس بابرکت تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور خواتین کو بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں اس شعبہ اطفال سے استفادہ کرنے کامشورہدیا۔ اور بتایا کہ آج اس شعبہ اطفال سے ننھے طالب ،،محمد عالم الدین مکرم، اور طالبہ عنایہ مکرم، نے دوسری بار تجوید کے ساتھ قرآن مجید مکمل کیا ہے جبکہ طالبہ ثناء انجم اور منزہ ارم ،کو بھی  یہاں سے تجوید کے ساتھ تکمیل قرآن پاک کا اعزاز حاصل ہوا ہے، اس مبارک موقع پر ان  سب کی گل پوشی بھی کی گئی اور انکے والدین کو مبارکباد دی گئی۔
اس موقع پر ان بچوں نے اپنی معصوم زبانوں سے تلاوت قرآن کے آداب اور اس کے اجر پر روشنی ڈالی اور قرآن سے متعلق مختلف موضوعات پر تقاریر کیں،  عنایہ مکرم ، ھدایہ مکرم،  محمد عالم الدین مکرم، حفصہ ترنم ، منزہ ارم،  بشرئ ترنم، ثمرین، اور ضحئ، نیز  زیبا اور رقیہ و مہرین نے قرآن پاک کی اہمیت و فضیلت اور اس سے متعلق اہم معلومات اورفضائل حدیث جیسے موضوعات پر بڑے دلنشین انداز میں تقاریر کیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر رفعت سیما نے ان طلبہ و طالبات کو تہنیت پیش کی اور انکی ماؤں کو بھی تجوید کے ساتھ قرآن مجید کی تکمیل اور علم دین کی تحصیل کی طرف توجہ دلائی۔ اور بچوں کی تربیت کی  عظیم ذمہ داری کا احساس دلایا،  عالمہ سیدہ صدف نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن کے نزول کی وجہ سے جو دن شب قدر اور جو مہینہ ،ماہ صیام کے اعزاز پر پہنچتا ہے تو اس قلب کا کتنا بلند مقام  ہوسکتا ہے جس میں قرآن پاک محفوظ ہوجائے۔انہوں نے قرآن مجید مکمل کرنے والے بچوں کو حفظ قرآن کی طرف ترغیب دلائی،
یہ مبارک اور پرنور محفل ڈاکٹر رفعت سیما کی دعا پر اختتام کو پہنچی، اس موقع پر محترمہ صادقہ شمشیری صاحبہ نے خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے