ہنمکنڈہ 14/اکتوبر(مشرقی آواز جدید): کالج کے پرنسپل مسٹر نیرج ریڈی نے تلنگانہ اقلیتی رہائشی اسکول اینڈ کالج، ضلع ہنمکنڈہ کی طالبہ آسیہ (بلیک بیلٹ) کو، انہوں نے ورلڈ کراٹے ماسٹر اسوسی ایشن کے زیراہتمام چنئی میں منعقدہ گنیز ورلڈ ریکارڈ آفیشل اٹینڈنس میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، آسیہ کی شالپوشی کرکے تحنیت پیش کی گئی۔
بعد ازاں پرنسپل نیرج ریڈی نے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ سیلف ڈیفنس جیسے کھیل لڑکیوں کے لیے اپنے دفاع کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ اس نے WKMA کے زیراہتمام چنئی میں تقریباً 5 گھنٹے تک منعقدہ لائیو کوشش پروگرام میں گھونسوں اور ککس میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور گنیز ریکارڈ میں جگہ بنائی۔
واضح رھےکہ اس موقع پر اسکول کالج پرنسپل نیرنجن ریڈی، کوآرڈینیٹر چیتنیا، نجمہ، رادھیکا، سراونتی، مدھورا پی ڈی، سمیرا افضل، فردوس، جیون جیوتھی، اسکول کوآرڈینیٹر آسیہ فرون، عائشہ فاطمہ، کلاوتی PET. طلباء اور عملہ نے اس پروگرام میں شریک تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے