مفکر ضلع بلڈانہ
(بذریعہ ذوالقرنین احمد)
جماعت اسلامی ہند مہکر کی جانب سے 12 اکتوبر بروز اتوار بعد نماز ظہر بمقام ایم کے فنکشن ہال میں جلسہ اعلان نتائج تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مہمان مقررین محترم جناب حافظ خلیل شمسی صاحب پوسد اور محترم حافظ مجاہد قریشی صاحب قائم مقام ناظم ضلع نے محبت رسول ﷺ اور اس کے تقاضے اور آج کے حالات میں سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی ان عناوین پر خطاب فرمایا پروگرام کا آغاز مولوی داؤد ملی صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اس کے بعد محمد ذات الاکمام نے نعت رسول پیش کی افتتاحی کلمات امیر مقامی محمد راغب نے پیش کیے شہر کی سطح پر دینی مکاتیب ۔پرائمری اسکول ۔مڈل اسکول ۔ہائی اسکول ۔مدارس اسلامیہ سے کل دس مقابلوں میں 794 طلباء نے حصہ لیا تھا اس میں سے ہر مقابلے کے لیے اول۔ دوم ۔سوم اور اعزازی انعامات دیے گئے۔
انعامات میں سائیکل، وال گھڑی، ڈرائنگ کٹ، اسپیکر، اسٹڈی ٹیبل، اسکول بیگ، بھارت کا نقشہ کلر پینسل، ڈیجیٹل قرآن اور ہر بچے کو سیرت کی کتاب محمد عربی اور آداب زندگی کی کتابیں دی گئی اس کے علاوہ ٹرافی اور سند دے کر مہمان خصوصی کے ہاتھوں سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ الحمد للہ پروگرام میں طلباء وطالبات مرد و خواتین کی تعداد تقریباً 1000 تھیں پروگرام میں حافظ مجاہد قریشی صاحب نے ملک گیر مہم حقوق ہمسایہ کا بھی تعارف پیش کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے حافظ محمد ساجد صاحب ،مولوی داؤد ملی،ایوب خان،غلام صادق سر،زبیر خان،محمد انذر سر،عبدالجبار خان ،یاسر خان امجد خان ،شیخ حیدر،عمیر خان،محمد انس،ذات الاکمام،سید ثقلین نے انتھک جہدوجہد کی۔
