ظہیر آباد 14/ اکتوبر(مشرقی آوازجدید): ظہیر آباد سن روحی ہاسپٹل ڈاکٹر رویندر پاٹل نے بتایا کہ ظہیرآباد سن روحی ہاسپٹل نے کم وقت میں اپنی منفرد تاریخ قائم کرتے ہوئے قومی  NABH انٹری لیول سرٹیفیکیشن حاصل ہوا۔ جو کہ ضلع میڈیکل ہاسپٹلس میں ایک عظیم کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ سن روحی ہاسپٹل انتظامیہ کی بہترین کارکردگی انسانی ہمدردی کے ساتھ مریضوں کو بہتر علاج و معالجہ معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات انجام دینے میں کلیدی رول اداکیا ہے جس کے پیش نظر مرکزی نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپٹلس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز (NABH) کی منظوری دی۔ سن روحی ہاسپٹل  انتظامیہ نے مریضوں کے ساتھ بہتر تعلقات بہتر تخشیص انفراسٹرکچر تربیت جیسے شعبوں معیارات کو پورا کیا ہے۔ سن روحی ہاسپٹل نے ظہیر آباد کے مضافاتی علاقوں کی عوام کو  جدید صحت عصری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جدید ترین سہولیات اور خصوصی طبی ٹیموں کے ساتھ مریضوں کو میٹروپولیٹن شہروں کا سفر کیے بغیر اعلیٰ ترین معیار علاج و معالجہ کیا جارہاہے NABH سے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ ملنے پر ڈاکٹر نصیر ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سنجیو ہاسپٹل انتظامیہ نے انہیں مبارکباد پیش کی۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے