بیدر۔ 29/اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب عبدالصمد منجووالا کے بموجب مولانا مفتی محمد ایوب سلیم حسامی کے مطابق مورخہ یکم نومبر 2025 مطابق 9 جمادی الاولیٰ بروز ہفتہ بوقت شام 6 بجے بمقام مغل گارڈن فنکشن ہال بیدر میں ایک عظیم الشان جلسہ عام زیر صدارت حضرت مولانا حذیفہ غلام محمد وستانوی رئیس الجامعہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشڑا منعقد ہوگا۔
اس عظیم الشان جلسہ میں حضرت مولانا حافظ عبدالجبار نقشبندی مظاہری ناظم مدرسہ مدینتہ العلوم جامعہ گلشن للبنات کھوری گلی لاتور بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور خطاب فرمائیں گے۔ جلسہ گاہ میں خواتین کے لیے پردے کاعلحدہ سے انتظام کیاگیاہے۔جمیع علماء و حفاظ کرام ضلع بیدر نے پرخلوص اپیل کی ہے کہ جلسہ میں پابندیء وقت کاخیال رکھتے ہوئے جوق در جوق شرکت کرکے اپنے قلوب و اذہان کو منور کریں۔
