بارہ بنکی: (ابوشحمہ انصاری): قصبہ انوپ گنج میں بروز اتوار، 2 نومبر کو عرسِ محترمہ بلا حجنؒ و نعتیہ مشاعرہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام بڑی چوک کے نزدیک ہوگا، جس میں ملک کے ممتاز شعرائے کرام اپنے نعتیہ و روحانی کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔
محفل کی صدارت عالمی شہرت یافتہ استاذِ شاعر ذکی طارق بارہ بنکوی کریں گے، جب کہ مہمانِ خصوصی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین پارٹی کے ریاستی سکریٹری وکاس شریواستو ہوں گے۔
ملک کے مختلف اضلاع سے ممتاز شعرائے کرام شرکت فرما رہے ہیں، جن میں زین العابدین کانپوری، علی بارہ بنکوی، وسیم رامپوری، امیرالحسن سیتاپوری، طالب شاہ اعلیٰ پوری، خدیجہ القادری زیدپوری، کلیم طارق سیدن پوری،آفتاب جامی، مشتاق بزمی ، طالب نور ، کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔
نظامت کے فرائض معروف و شائستہ لہجے کے شاعر عاصم کاکوروی انجام دیں گے، جن کی دلکش گفتگو مشاعرہ کو ایک یادگار محفل میں تبدیل کر دے گی۔
یہ اطلاع کنوینرِ مشاعرہ محمد غفران چودھری نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے