اقبال الدین انجینئر کا دانشوروں سے قادریہ گراؤنڈ بیدر میں خطاب 

بیدر۔ 12؍نومبر (پریس نوٹ): اللہ نے دنیا بنانے سے پہلے قلم کوایجاد کیا او رپہلے انسان سے لے کر آخری انسان تک کی تقدیر لکھنے کاحکم دیا۔ پیارے نبی کریم  ﷺ پر جب پہلی وحی نازل ہوئی تو اللہ نے اقراء سے شروع کیا یعنی پڑھو ۔ اس طرح لکھنے اورپڑھنے سے دنیا میں زندگی گزارنے کا ذریعہ پید افرمایا۔ نبی کریم  ﷺ نے فرمایا ہے کہ جب انسان زمانے کو برا بھلا کہتاہے تو اللہ ناراض ہوجاتاہے کیوں کہ اللہ زمانہ کو بنایاہے۔ ہماری زندگی میں جیسے بھی حالات ہوں ہمیں صبر وشکر سے آراستہ وپیراستہ ہوکر زندگی کوگزارنا چاہیے۔ تب ہی ہم اپنی زندگی کو درپیش حالات کابحسن وخوبی مقابلہ کرسکتے ہیں۔
جناب اقبال الدین انجینئر نے محمدیوسف رحیم بیدری کی کتاب ’’صحادب‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مضامین سے پتہ چلتاہے کہ اس تصنیف میں فکرکی گہرائی ، قوت ِ استدلال ، حسن ترتیب اور جوش بیان پورے طورپر نمایاں ہے۔ یہ کتاب پڑھنے سے ہمیں موجودہ حالات میں زندگی گزارناآسان ہوگا۔ ہر صاحب علم کے علم میں اضافہ ہوگا۔ محمدیوسف رحیم بیدری دراصل موجودہ زمانے کے عظیم صحافی ، ادیب ، شاعر ، نقاد ، محقق اور انشاء پرداز ہیں۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گوہوں کہ ان کی یہ کتاب عام قارئین کے ساتھ ساتھ علمی وفکری حلقوں میں بھی قدروعزت اور اعتراف وقبولیت کی نظروں سے دیکھی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے