وجئےپور :(محمدیوسف رحیم بیدری): سیکیاب پی یو کالج برائے خواتین کے زیر اہتمام قومی یوم تعلیم منایا گیا اس جلسہ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد سمیع الدین، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور نے اپنے خطاب میں کہاکہ مولانا ابوالکلام آزاد ہند کے پہلے وزیرِ تعلیم اور قومی رہنما تھے۔ مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔ ان کے والد بزرگوار محمد خیر الدین انھیں فیروزبخت (تاریخی نام) کہہ کر پکارتے تھے۔ مولانا 1888ء میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے، یہ ایک بہترین صحافی، مفسر قرآن، اردو ادب کے مایہ ناز ادیب ہیں، یو جی سی آئی آئی ٹی ان ہی کی دین ہے، ان کی مجموعی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت ہند نے انہیں بھارت رتن سے نوازا، ان کی موت پر پنڈت جواہر لال نہرو نے کہا تھا آج میں ایک آنکھ سے اندھا ہو گیا۔
سیکیاب پی کالج کے پرنسپل محبوب گورڈی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مولانا ابو الکلام آزاد کی تعلیمی، سیاسی، ادبی دینی و ملی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے تعلیمی میدان میں بیش بہا خدمات انجام دے چکے ہیں اور یہی نہی بلکہ ہندوستان کی آزادی کے خاطر دس سال جیل کی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر چکے ہیں، ان کی پیدائش کے موقع پر قومی یوم تعلیم منایا جاتا ہے، اس موقع پر ضحی انم، رضوانہ برادر، نے اپنے تقاریر پیش کئے، جلسہ کا آغاز ثناء برادر کی قرآت کلام پاک سے ہوا، ورشا اور گروپ نے بھگوت گیتا کے شلوک پیش کیے، خیر مقدمی کلمات فہم ضیاء نے ادا کیا، مہمان خصوصی کا تعارف لیکچرار عمر شریف کنٹوجی نے پیش کیا، دعا صالحہ شیخ نے پیش کیا، افنان مستری نے نظامت کے فرائض انجام دئیے، اور شکریہ کا خوش گوار فریضہ ایمن چودھری نے ادا کیا، اس موقع پر وائس پرنسپل ڈاکٹر صادقہ دفعدار، ناظمہ پٹھان لیکچرار انگریزی، ہندی لیکچرار ہیبلیکر، اساتذہ کے علاہ کثیر تعداد میں طالبات موجود رہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے