منااکھیلی 21/نومبر (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے تحصیلدار منجوناتھ پنچڑ نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے عوام کو اس بات کی اطلاع دی ہے کے ریاستی حکومت  کے جانب سے جاری سرکولیشن کے مطابق چٹگوپہ تعلقہ کے کسانوں کو اس بات کی اطلاع دیجاتی ہے کے  اگر کسی زرعی زمین کے مالک کا انتقال ہوجاتا ہے تو وہ وراثتی حق میں تبدیلی کا حق ہے لہذا وارثین جلد سے جلد اس کو تبدیل کرلے اور چٹگوپہ تعلقہ کے تمام عوام کو چاہیے کے وہ دیہاتوں کے سطح پر عہدیدار یعنی ویلیج اکاؤنٹینٹ(VA) کو وارثین سے متعلق دستاویزات جیسے ڈیتھ سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ اور موبائل نمبر، کے ساتھ  فراہم کریں۔ یہ ایک اچھا موقع ہے کہ کسی  انتقال شدہ شخص کے نام پر موجود زمین کو ان کے وارث کے نام پر مفت میں تبدیل کی جارہی ہے۔ اس پر کوئی فیس نہیں ہوگی۔ لہذا آپ تمام سے گزارش کی جاتی ہے کہ فوری طور پر ہمارے محکمہ  کے اہلکاروں سے ملیں اور مذکورہ بالا دستاویزات فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے