شیٹکار ہائی اسکول میں قانونی آگاہی پروگرام سے اے ایس آئی سنگیتا کاخطاب 

بیدر۔ 22؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): اکا پڈے کی اے ایس آئی سنگیتا نے کہا کہ اگر بچوں پر کسی قسم کا تشدد ہوتا ہے تو اسے فوری طور پر والدین یا عزیزوں کی توجہ میں لایا جائے۔انہوں نے ہفتہ کو چدمبرا ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام چلنے والے مسز اندرابائی گروتھپا شیٹکار ہائی اسکول میں منعقدہ قانونی آگاہی سے متعلق امدادی پروگرام میں خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ تشدد کو تب ہی روکا جا سکتا ہے جب لوگ تشدد کے خلاف آواز بلند کریں۔انھوںنے گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ، POCSO ایکٹ، اور بچوں کی ہیلپ لائن 1098 کے بارے میںطلبہ کو معلومات فراہم کیں۔اکا پڈے خواتین کے خلاف تشدد کو روکنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ تقریب کی صدارت کرنے والے ہیڈ ماسٹر لکشمن پجاری نے کہا کہ ضلع میں خواتین کا اعتماد دوگنا ہو گیا ہے۔اکا پڈے لوگوں سے رابطے میں رہنے، ان کے مسائل کو سمجھنے اور ان کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں جٹاہے۔
انہوں نے کہا کہ اکا پڑے کی وجہ سے ا سکول کے ماحول میں آوارہ لڑکوں کا خطرہ ٹل گیا ہے۔اکا پڈے میں نیلمما، سری دیوی اور دیگر موجود تھے۔اس پروگرام کا اہتمام اکا پڈے اور مسز اندرابائی گروتھپا شیٹکار ہائی اسکول نے کیا تھا۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے