ظہیرآباد 23/نومبر(مشرقی آواز جدید): آجکل ہمارے ملک کے کئی مقامات بس حادثات واقعات پیش آرہے۔کہیں سرکاری مسافر بس میں آگ لگنے کا حادثہ تو کہیں ایکسیڈنٹ کی شکل میں حادثہ تو کہیں اسکول بس حادثہ کی شکار،ان سب حادثات کی وجہ ڈرائیور کی نااہلی،لاپرواہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر پی راملو نیتا صدر جاگو تلنگانہ نے صحافتی بیان کے ذریعہ کیا ہے۔ مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکول انتظامیہ ڈرائیور کا انتخاب کرتے وقت قابل اور تجربہ کار چست وچوکنا ڈرائیور کا انتخاب کریں۔ دیکھنے میں یہ بھی ملا کہ بعض ڈرائیور حالت نشہ اور پان گٹکا سگریٹ کھاتے ہوئے ڈرائیونگ کرتے ہیں جو کہ سراسر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
مزید انہوں نے بتایا کہ آج اکثر اسکول بس اور ویان کے انشورنش اور فٹنس نہیں ہے لیکن سڑک پر چلائی جارہی ہیں۔ بعض بسوں میں  میڈیکل کٹس بھی نہیں۔ جو کہ حادثہ کے فوری بعد طبی مدد پہونچائی جاسکے۔ ایسی بسوں کا حادثات کے بعد انشورنس بھی پاس نہیں ہوتا۔ اور جانی نقصان کی بھرپائی بھی نہیں ہوپاتی۔ لھذا اس ضمن میں متعلقہ عہدیداران، آر ٹی او، وہیکلس انسپکٹر ظہیرآباد، محکمہ فائر بریگیڈ کی توجہ کی ضرورت ہے۔ اسکول بسوں کی تلاشی لیں۔ تفتیش کریں ۔غیر قانونی بسوں کو سل کردیں۔ اور ان کے خلاف مقدمہ چلائیں۔ اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری بیجا بھاسکر، شانتھ کمار اسٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی، ممبران محمد عمران مدینم، شیو پرساد پرہلا،اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے