ظہیرآباد 24/نومبر(مشرقی آواز جدید): مجلس اتحاد المسلمین ظہیرآباد کے صدر محمد اطہر احمد کی قیادت میں ظہیرآباد کے نوجوانوں نے مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کی۔ اطہر احمد نے انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کرایا اور مخاطب ہوکر کہا کہ پورے بھارت دیش میں مسلمانوں کے مسائل حل کرنا اور ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے نقیب ملت جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی اور حبیب ملت جناب اکبر الدین اویسی صاحب ہیں۔ جناب کوثر محی الدین صاحب رکن اسمبلی کاروان وسنگاریڈی ضلع انچارج کی ہدایت پر مجلس میں نوجوانوں کو شمولیت کروائی۔
آج کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کرنے اور بیرسٹر اسدالدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔ جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوان محمد عمران، محمد شعیب، نظیر احمد، محمد سیف، محمد نظام، محمد تجمل کے علاوہ دیگر شامل رہےاس موقع پر مجلس کے ضلع جنرل سکریٹری محی الدیں غوری ظہیرآباد ٹاؤن کے شریک معتمدین عامر بن عبداللہ، شیخ الیاس وارڈ صدر محمد مجیب موجود تھے۔۔۔
