ویلفیئر پارٹی نے کیا کرناٹک حکومت سے سوال

کلبرگی: 24؍نومبر2025(محمدیوسف رحیم بیدری): ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے میڈیا سکریڑی کے بموجب WPI(ویلفیرپارٹی آف انڈیا) کرناٹک نے اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے کہ کلیان کرناٹک کی ترقیاتی منصوبے صرف کا غذ کی زینت بنے ہوئے ہیں اور حکمران دراصل عوام سے صرف جھوٹے وعدے کر رہے ہیں۔وزیرِ علیٰ ہر سال ‘کلیان کرناٹک یوم’کے موقع پر کلبرگی میں ترنگا لہرا کر ڈھیر سارے منصوبوں کا اعلان کرتے ہیںلیکن یہ سارے منصوبے کاغذ پر ہی دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار ویلفیئرپارٹی کرناٹک کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حُسین نے کیا ہے۔کلبرگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اعلان اور منظور شدہ اسکمیں آخر کب عملی شکل اختیار کریں گی۔؟اس میں اور کتنا وقت لگے گا؟
160سے بھی زیادہ منصوبے جن کا آغاز ہی نہیں ہوا:۔اُنہوں نے بتایا کہ کلیان کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ (KKRDB) کے تحت کلبرگی تعلقہ کے لئے سال2023-24,2024-25اور2025-26  کے دوران منظور شدہ  160سے بھی زیادہ منصوبوں پر ابھی تک کام شروع نہیں ہو سکا ہے۔٭کرناٹک رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ لیمیٹڈ(KRIDL)سال 2023-24 اور2024-25کے تحت منظور شدہ :بال بھون کی تعمیر،چندرکانت پاٹل اسٹیڈیم سے متعلق12منصوبے،ومین اسپورٹس کامپلیکس کے 8منصوبے سمیت کُل45منصوبوں میں سے ایک پر بھی کام کا آغاز نہیں ہوا ہے۔٭پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ(PWD) کے تحت سال 2024-25اور2025-26 میں منظور شدہ : ایم بی نگر،امبیکا نگر،مہاگاوٗں میں میٹرک کے بعد کے پوسٹ گریجویٹ لڑکوں اور لڑکیوں کے ہاسٹل کی تعمیر،منی ودھان سودھا میں آڈیٹوریم کی تعمیر،ملت نگر میں سڑک کی مرمت سمیت کُل25منصوبوں پر ابھی تک کام کا آغاز نہیں ہوا ہے۔٭ میونسپل کارپوریشن(CMC) کے تحت سال2023-24: منظور شدہ: محبوب گلشن گارڈن کی ترقی،راجیو گاندھی تھیم پارک کی ترقی،سُپر مارکیٹ میں ملٹی لیول کار پارکنگ،ڈاگ شلٹر کی تعمیر،شرن بسویشور تالاب کی ترقی سمیت کُل13منصوبوں میں سے ایک بھی شروع نہیں کیا گیا ہے۔٭VTUاور گلبرگہ یونیورسٹی کے تحت سال2023-24,20244-25اور2025-26کے دوران منظور شدہ:VTUکلبرگی زون میں ڈیجیٹل کلاس روم،ڈیجیٹل لائبریری،ROواٹر پلانٹ سمیت کُل15منصوبوں میں سے ایک پر بھی کا م کا آغاز نہیں ہوا ہے۔سال2023تا2025کے دوران کلیان کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت منظور شدہ تقریباً160 سے بھی زیادہ منصوبوں میں سے،اکتوبر2025کے اختتام تک ایک بھی منصوبے پر کام کا آغاز نہیں ہوا ہے۔جبکہ یہ صرف کلبرگی تعلقہ کی صورتِ حال ہے (جہاں کلیان کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ کا دفتر ہے)،تو کلبرگی ضلع کے باقی تعلقہ جات اور کلیان کرناٹک کے دیگر 6اضلاع کی کیا صورتِ حال ہوگی اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے ۔
بدعنوانی کا شبہ ، تحقیقات کا مطالبہ:۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومتوں نے اس علاقے کے لوگوں کو جھوٹے وعدے دے کر دھوکہ دیا ہے۔کاموں کی اس رفتار کو دیکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر بد عنوانی کا شبہ پیدا ہوتا ہے۔ویلفیئر پارٹی ریاستی حکومت سے پُرزور مطالبہ کر تی ہے کہ اس سنگین صورتِ حال پر فوری توجہ دی جائے،اُنہوں نے زور دیا کہ رُکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر فوراً کام کا آغاز کیا جائے۔اڈوکیٹ طاہر حُسین نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری توجہ نہ دی گئی تو اس علاقے کے عوام کے ساتھ مل کر پرزور احتجاجی تحرک چلائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے