رپورٹ: ذوالقرنین احمد

چکھلی ضلع بلڈانہ: مہاراشٹر میں نگر پریشد و پنچایت کے انتخابات کے بگل بجتے ہی مہاراشٹر میں گرما گرمی کا ماحول شروع ہوچکا ہے الیکشن کمیشن کے تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی سیاسی بازیگری کا میدان سج چکا ہے اور عوام میں بھی کافی عرصہ کے بعد انتخابات ہونے کی وجہ سےپر جوش دکھائی دیں رہی ہیں چکھلی میں بی جے پی نے صدر بلدیہ  کے عہدے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار  پنڈت راؤ دیشمکھ پر بھروسہ کرتے ہوئے اس الیکشن میں حکمت عملی تیار کی ہے۔ بی جے پی کے عہدیداران اور کارکنان شہر بھر میں بھرپور مہم کی منصوبہ بندی کرتے نظر آرہے ہیں۔ ساتھ ہی بی جے پی کے 28 نگر سیوک نے  کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، اسی طرح کاشی ناتھ بوندرے کانگریس سے میدان میں ہے اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ ووٹروں پر ان کی مضبوط گرفت ہے۔ دریں اثنا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار) سے پروفیسر نلیش گاونڈے نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کرکے بڑی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ تینوں امیدوار مضبوط ہیں، اس لیے چکھلی کے صدر بلدیہ کے عہدے کے لیے مقابلہ کافی ٹکر کا ہوگا، جس میں مسلم رائے دہندگان کا کردار کافی اہمیت کا حامل مانا جارہا ہے کیونکہ مسلم ووٹرز  اگر کسی ایک امیدوار کو متحدہ اور متفقہ طور پر ووٹنگ کرتی ہے تو اس امیدوار کی جیت یقینی بتائی جارہی ہے چونکہ میدان میں موجود تینوں امیدوار کافی بااثر اور سماجی سیاسی طور پر کافی سرگرم عمل اور سرگرداں شخصیت کے حامل ہیں جنہوں نے مختلف میدانوں میں کام کیا ہے۔ مسلم نوجوانوں کا رجحان زیر اقتدار سیاسی جماعتوں کی طرف دکھائی دے رہا ہے لیکن یہ کہنا فی الحال درست نہیں ہوگا کیونکہ ملک کے حالات اور ریاست مہاراشٹر کے حالات دیکھتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے کہ عوام کب اپنا رخ تبدیل کرلیں گی اس پر یقین کرنا مشکل ہے۔ حال ہی میں بہار میں انتخابات ہوئے اور این ڈی اے حکومت بنانے میں کامیاب ہوچکی ہے راہل گاندھی کے ووٹ چوری کے خلاف زبردست مہم چلانے کے باوجود بھاجپا ہر طرح سے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے نظر آرہی ہیں، اس سے آزاد میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی باشعور افراد سوالات کھڑے کر رہے ہیں‌، جہاں تک معاملہ چکھلی کے صدر بلدیہ کے عہدہ کا ہے یہ قیاس لگایا جاسکتا ہے کہ اگر کانگریس اور این سی پی میں ووٹوں کی تقسیم ہوتی ہے تو اس کا فائدہ بی جے پی کے امیدوار کو ہوگا، عوام تینوں امیدواروں کو لے کر تذبذب کا شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے