ظہیرآباد 27/نومبر(مشرقی آواز جدید): 26 نومبر کا دن ہندوستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل رکھتا ہے. 26 نومبر کو ہی ہندوستانی عوام نے اپنے آپ کو دنیا کے ایک جامع اور طویل ترین تحریری دستور کے حوالے کرنے کا عہد کیا تھا. ان خیالات کا اظہار محترمہ دیوم بھومتی آر ایل سی ضلع سنگاریڈی نے آج تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول بوائز 1 میں منعقدہ یوم دستور تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دستور ہند کی کئ ایک نمایاں خصوصیات ہیں. جو ہندوستانی شہریوں کو اپنے پسندیدہ مذہب، ذات، زبان اور پیشہ کو اختیار کرنے کیا مکمل آزادی فراہم کرتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد جدید ہندوستان کی تعمیر کے لیے ایک جامع قانون کی ضرورت تھی. اسی کے لیے دستور کی تدوین کی گئی. محترمہ شہناز بیگم انچارج پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول بوائز 1 نے اپنے خطاب میں کہا کہ دستور ہند کی تیاری کے لیے اس وقت دستور سازوں نے بہت عرق ریزی اور دور اندیشی سے کام لیا تھا. جس کی وجہ سے دستور کیوں تیاری میں تقریباً دو سال گیارہ ماہ اور اٹھارہ دن کا وقت لگا. انہوں نے واضح کیا کہ دستور کی تیاری کے وقت اس میں لچک رکھی گئی ہے. تاکہ اس میں وقت ضرورت ترمیم و اضافہ کیا جائے. انہوں نے واضح کیا کہ اب تک تقریباً 106 مرتبہ دستور ہند میں ترمیم کی ضرورت گئی ہے. کلیم صدیقی جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان شہریوں کو دستورِ ہند نے جو بنیادی فرائض عطاء کئے ہیں. یہ ہندوستان شہریوں کے لیے ایک نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے.محمد وسیم الدین راہی ڈسٹرکٹ اکیڈمک کو آرڈینیٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ دستور کی تدوین کے تقریباً 75 سال مکمل ہوگئے ہیں. اور آج بھی یہ دستورِ نافذ العمل ہے. یہی بات دستور کے جامع اور لچکدار ہونے کے لیے کافی ہے.
محمد خلیل احمد اسکول کوآرڈینیٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں آج یوم دستور کے موقع پر یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی زندگی دستور کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق ہی گزاریں گے. اس موقع پر ٹی جی ٹی اردو ڈاکٹر محمد محبوب ،ٹی جی ٹی تلگو مسٹر راجو اور محترمہ شائستہ بانو ٹی جی ٹی سوشل نے بھی خطاب کیا. اجلاس کا آغاز طالب علم محمد شعیب کی قرآت کلام پاک اور محمد خلیل کی نعت شریف سے ہوا تھا. جبکہ اختتام ڈاکٹر محمد محمد محبوب کے شکریہ پر ہوا. بعد ازاں محمد مقصود احمد ٹی جی ٹی انگلش نے قومی ترانہ پیش کیا. قبل ازیں دستور کے دیباچہ پر سب سے عہد کروایا گیا. اس موقع ویجلنس آفیسرس محمد غوث پاشاہ، جگدیشور ریڈی، اور تمام اساتذہ و جونیئر لکچرارس ڈپٹی وارڈن محمد سمیع الدین اور دیگر موجود تھے۔۔۔
