صحت مند معاشرہ کی تعمیر میں تحفظ حقوق ہمسایہ سنگ میل: محمد شریف فلاحی

بانسی(سدھارتھ نگر): اس وقت ہمارا سماج تعلیمی، معاشی، خاندانی، تربیتی، اور اخلاقی اعتبار سے کسی قدر بحران کا شکار ہے۔ اس کے بہت سارے اسباب میں سے ایک اہم سبب تحفظ حقوق ہمسایہ کا فقدان بھی ہے۔ جس کی وجہ انسان بعض اوقات سماج کے بے شمار افراد کے درمیان رہتے ہوئے بھی ناگزیر ضرورت کے وقت خود کو تنہا محسوس کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے۔ کہ اسلامی تعلیمات ہمیں تحفظ حقوق ہمسایہ کو ایمان کو جزء لاینفک قرار دیتے ہوئے اہم اجتماعی اخلاقیات میں جگہ دیتا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند کے تحت مناۓ جانے والے ملک گیر مہم حقوق ہمسایہ کے ضمن میں جامعۃ الصالحات بانسی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے پروگرام سے امیر مقامی محمد شریف فلاحی نے معلمات و طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے اس موقع پر زور دے کہا کہ حقوق ہمسایہ کے تحفظ کے تعلق سے ہمیں بلا لحاظ مذہب و ملت یومیہ جائزہ لے کر اصلاح سماج کی طرف خصوصی توجہ دینا چاہیے۔

علاوہ ازیں عالمہ سمیہ و عالمہ نور افشاں نے بھی حقوق ہمسایہ کی اہمیت و فضیلت پر شرح و بسط سے روشنی ڈالتے ہوئے۔اس کی نزاکتوں کو سمجھنے اور اس کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے پر شرکاء کی توجہ مبذول کرائی۔ سکینہ خاتون و شبینہ خاتون کی تلاوت و ترجمہ سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ مریم افشاں و راضیہ خاتون نے حمد و نعت پیش کیا۔ کوثر جہاں، شبنم آرا، حمیدہ خاتون، طیبہ خاتون، حمیدہ بیگم، بشری، رحیمہ خاتون وغیرہ نے حقوق ہمسایہ پر کتابچہ و فولڈر کی نمائش کیا۔

مولانا وصی اللہ قاسمی کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔عالمہ نغمہ نے انعقاد پروگرام میں حسن انتظام کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر شمیم احمد سنابلی عالمہ شہہ جبیں کے علاوہ جملہ طالبات و معلمات موجود رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے