کشی نگر(پریس ریلیز): پڈرونہ ،کشی نگر، جامعہ رحمانیہ اسلامیہ،رحمان نگر، سیمرا ہردو، ضلع کشی نگر میں ہاٹا کے مشہور تاجر، جماعت تبلیغ کے امیر، حاجی حامد حسین کے سب سے بڑے بھانجے حاجی فخرعالم کے سانحۂ ارتحال پر ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی جس میں سارے طلبہ واساتذہ کرام نے شرکت کی۔ قرآن خوانی کرکے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کی گئی۔
اس موقع پر جامعہ کے سربراہ شیخ احمد کمال عبدالرحمن ندوی نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم سے اپنے دیرینہ تعلقات کا اظہار فرمایا اور کہا کہ مرحوم میرے قلبی دوست محمد قاسم خان مرحوم کے بڑے صاحبزادے تھے، انتقال کی خبر سن کربیحد تکلیف ہوئی ’’اناللہ وانا الیہ راجعون‘‘۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور جماعت کے پلیٹ فارم سے ان کی سرگرمیوں کو ذخیر آخرت فرمائے۔
مرحوم کے ماموجان حاجی حامد حسین، مرحوم کی والدہ جو ابھی باحیات ہیں، ان کے بیوہ تمام بچے وبچیوں بھائیوں اور ان کے سارے بھائیوں نیز سارے پسماندگان کو صبرجمیل کی توفیق عطافرمائے۔ انہیں دعائیہ کلمات پرنشست کا اختتام ہوا جس میںخاص طورپر قاری جبریل، ماسٹرصدرعالم، حافظ مظفر الحسن، حافظ عبدالقادر، علی حسن، حاجی روزمحمد، حافظ محمدآزاد وغیرہ شریک رہے۔
