انڈین فرینڈ سرکل – ریاض کی ماہانہ نشست میں "بچوں کی دعا” پر پیش کئے گئے منظوم کلام- کو افادہ عام کی خاطر ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ (ایڈیٹر)
عبد الرحمٰن راشد عمری
دل سے نکلے یہ دعا بن کر صدا رب کریم
نیکیوں کا شوق بھی دے،کرعطا قلب سلیم
علم وفن کی روشنی سے دل منور کر مرا
اور تیرے در پہ ہی آکر جھکے یہ سر مرا
پیارچھوٹوں کا ہودل میں اور بڑوں کا احترام
دیں زمانے بھر کو ہم امن وسعادت کا پیام
زندگی کا ہر سفر تیری رضا ہی میں کٹے
شوق منزل ہو مسلسل گرد راہوں سے چھٹے
معرفت ہو دین کی دنیا میں روشن نام ہو
پرچم اسلام ہر سو اس طرح سے عام ہو
سن لےراشدکی دعاہم سب غموں سےدورہوں
قوم و ملت کے لیے مثل چراغ طور ہوں
