منااکھیلی۔13؍جنوری (عبد القدیر شکری): بیدر ضلع کے منااکھیلی کی بزرگ شخصیت الحاج سید شاہ محی الدین قادری صاحب کا 86 سال کی عمر میں بروز پیر 3.30 بجے انتقال ہو گیا، مرحوم کی نماز جنازہ بروز منگل 13؍اکتوبر بعد نماز ظہر جامع مسجد منااکھیلی میں مولانا سیف اللہ قادری نے پڑھائی جبکہ تدفین احاطہ قبرستان ملہ والے منااکھیلی میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر منااکھیلی کے علاوہ آس پاس کے دیہات کی عوام کثیر تعداد میں موجودرہی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے شامل ہیں۔ واضح رہے مرحوم ریٹائرڈ ویلیج اکاؤنٹنٹ تھے ۔ان کے فرزند سید شاہ سعادت پاشاہ قادری اور سید شاہ محمد قادری منااکھیلی نے اپنے والد الحاج صاحب سید شاہ محی الدین قادری صاحبکے حق میں دعائے مغفرت کی عوام الناس سے گزارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے