پینے کے پانی اور صفائی، مکانات، روز گار اور شفاف بلدیاتی نظام اولین ترین ترجیح، سنگاریڈی ضلع سیکرٹری سید جلال الدین کا بیان

ظہیر آباد – 13 / جنوری (مشرقی آوازجدید): ظہیر آباد میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے ظہیر آباد بلدیہ انتخابات کے پیش نظر اپنا جامع انتخابی منشور جاری کیا ہے، جس میں شہر کے بنیادی عوامی مسائل کے مستقل حل کا وعدہ کیا گیا ہے۔ منشور میں صاف پینے کے پانی کی نکاسی آب سڑکوں کی بہتری ، غریبوں کو مکانات، صحت و صفائی، تعلیم اور روزگار جیسے اہم امور کو ترجیح دی گئی ہے۔ سی پی آئی پارٹی کے منشور کے مطابق ظہیر آباد میں پانی کی قلت پر قابو پانے اور پرانی پائپ لائنوں کی تبدیلی، روزانہ پانی کی سر براہی ، نالوں کی صفائی، کچرے کے منظم انتظام اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور اندرونی سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔ غریب، مزدور اور متوسط طبقے کے لیے کم خرچ میں مکانات کی فراہمی، سرکاری اسکیمات کا شفاف نفاذ اور بدعنوانی سے پاک بلدیاتی نظام قائم کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ منشور میں خواتین، بزرگوں اور اقلیتی طبقات کے مسائل کے حل سرکاری اسکولوں و ہاسپٹلس کی بہتری، آٹو ومزدور طبقے کے حقوق کے تحفظ اور عوامی شکایات کے فوری ازالے پر زور دیا گیا ہے سی پی آئی پارٹی قیادت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال منعقد ہونے والے میونسل انتخابات میں نوجوان نئے چہر روں کو میدان میں اتار کر ہی کام دینے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کے سی پی آئی کے تمام نو جوان امیدواروں کو بھاری اکثرت سے کامیاب بنا کر ایک عوامی شفاف اور جوابدہ بلدیاتی انتظامیہ کے قیام میں تعاون کریں۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے