200طلبہ 15روزہ مہم کوچلائیں گے :ڈاکٹر عبدالقدیر 

بیدر۔ 14؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): موبائل کے استعمال کے طلبہ کے ذہن پر ہونے والے اثرات اور نتائج کومرتب کرنے کے لئے بیدر شہر کے معروف ادارہ ’’شاہین‘‘ میں خصوصی سروے کیاجارہاہے۔ آج 14؍جنوری کو شاہین ادارہ جات کے مرکزی احاطہ میں ایک سادہ سی تقریب میںادارہ کے چیرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے اس سروے مہم کو ہری جھنڈی دکھائی۔ گھر گھر جاکر اور آن لائن کے توسط سے یہ کام ہوگا۔ اس سروے میں خواتین کی حفاظت کے قانون کے ضمن میں حکومت کی جانب سے کئے گئے انتظامات کی اطلاع دی جائے گی۔ ساتھ ہی صاف ستھریبیدر کی تعمیر کے لئے بیداری پیدا کرنے کااقدام بھی اٹھایاجائے گا۔ تین تین طلبہ کا گروپ  15روزہ سروے کرے گا۔ شاہین کالج کے بی اے، بی ایس سی، اور بی سی اے میں زیرتعلیم 200طلبہ اس میں حصہ لیں گے۔ آن لائن سروے کے لئے شاہین ویب سائٹ پر لنک دیاگیاہے۔ اس کو کلک کرکے سروے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ تعلیمی مقصد سے کیاجارہاسروے ہے۔ کسی کی بھی انفرادی معلومات نہیں لی جائیں گی۔ یہ بات ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہی۔ کنڑاساہتیہ پریشد کے صدر جناب سریش چن شٹی نے کہاکہ شاہین ادارہ سماجی اور انسانی مسئلوں کی طرف توجہ دیاکرتاہے۔ شاہین ادارہ تعلیم کے ساتھ سماجی کام میں بھی حصہ لیتاہے۔ بیدر کو منشیات اور بھیک سے پاک کرنے کااقدام ، آسان نکاح کے لئے بیداری ، کے بعد اب موبائل سے متعلق سروے کیاجارہاہے تاکہ پتہ چل سکے کہ موبائل استعمال کے بچوں پر کیا اثرات (اچھے اور برے) مرتب ہورہے ہیں۔ یہ ایک اہم اقدام ہے ۔ بیدر ناگرک سنمارگ سمیتی کے قائدڈاکٹر راج شیکھر سیڑم کر نے کہاکہ موبائل دیکھتے رہنے کانتیجہ بیماری کی شکل میں برآمدہورہاہے۔ ہماری سمیتی نے آسان شادیوں سے متعلق بھی بیداری پیدا کی تھی۔ نشہ مکت بیدر کافیصلہ بھی لیاگیا۔ اسی طرح موبائل اسکریننگ کے جسم پر ہونے والے اثرات ، بیماریوں وغیرہ کابھی جائزہ لیاجائیگا۔ شاہین کالج کی پرنسپل افراناز نے سروے کامقصد بتاتے ہوئے کہاکہ موبائل دیکھنے سے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں کمی واقع ہوتی ہے۔ خصوصاً ریل دیکھنے کے نتائج بچے کے ذہن پر اچھے نہیں پڑتے۔ اسکول میں بچوں کو سبق سمجھنے اور اس میں دلچسپی لینے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ سماجی دلچسپیوں میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اطراف میں اجنبیت پیدا ہونی شروع ہوتی ہے۔پروفیسر افراناز نے بتایاکہ گھریلو تشدد سے بچاؤ اور دیگر مظالم کے لئے کئی ایک قوانین سرکاری اداروں میں موجودہیں۔بیدر میں اکاپڈے اس سمت میں کام کررہی ہے۔ سروے کے وقت اطلاعات لی جائیں گی۔سمیتی کے دیگر قائدین میں اشوک وڑگاوے ، بسواراج مالگے ، شمبھولنگ والدوڈی اور دیگر موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے