ظہیرآباد 15/جنوری(مشرقی آوازجدید): کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمان حیدراآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی، حبیب ملت جناب اکبر الدین اویسی اور رکن اسمبلی کاروان وسنگاریڈی ضلع انچارج کوثر محی الدین کی ہدایت پر سابقہ نائب صدر نشین بلدیہ عظمت پاشاہ نے ظہیرآباد کے شانتی نگر میں ذاتی صرفہ سے بورویل کی تنصیب عمل میں لائی۔ تفصیلات کے بموجب وارڈ کے عوام کو پانی کی تکلیف ہورہی تھی عوام کو اس بورویل سے کافی راہت ملے گی۔
اس موقع پر ظہیرآباد مجلس کے صدر محمد اطہر احمد نے بورویل کا افتتاح بٹن دباکر کیا اور اس کام پر اطہر احمد نے عظمت پاشاہ کی ستائش کی اور عوام کو پانی کی پریشانی دور کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اور مزید بتایا کہ یہ عظمت پاشاہ کی جانب سے تیسرا بورویل ہے گزشتہ میں دو بورویل بھی اپنے ذاتی صرفہ سے دلوایا تھا اس موقع پر شریک معتمدین عامر بن عبداللہ شیخ الیاس وارڈوں کے صدور محمد یونس ایوب پارٹی کے سینئر لیڈر محمد شفیع کے علاوہ وارڈ کے عوام اور مجلس کے کارکنان شامل تھے۔۔۔
