ظہیرآباد 19/ جنوری(مشرقی آوازجدید): تلنگانہ ریاست میں سرپنچ انتخابات کے بعد اب میونسپل انتخابات کی تیاریاں زوروں پر چل رہی ہے امید وار اپنے شہر اور محلہ کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے کوئی پارٹی کے ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش میں ہے تو کوئی آزاد لڑنے کی کوشش کررہا ہے۔اس ضمن میں مسٹر محمد فیاض نے اپنی والدہ محترمہ رضیہ بیگم محمد یادول کے لئے وارڈ نمبر 34 سے بی آر ایس پارٹی کے انچارج الیکشن مسٹر دیوی پرساد ،اور ظہیرآباد رکن اسمبلی مسٹر کے مانک راو سے مطالبہ کیا کہ وہ بی آر ایس پارٹی سے محترمہ رضیہ بیگم کو ٹکٹ دیں۔ تاکہ منتخب ھوکر عوام کے بنیادی مسائل اور دیگر ترقیاتی کاموں کو انجام دیں۔ واضح رھےکہ اس موقع پر سیاسی سماجی قائدین بھی موجود تھے۔۔۔۔
