کلبرگی۔ 20؍جنوری (راست): آج بتاریخ 20؍جنوری 2026ء کو شہر گلبرگہ کے معروف جہدکار جناب خواجہ فرید الدین انعامدار اوران کے فرزند ِ اصغر جناب خواجہ سر اج الدین انعامدار نے شری شرن پرکاش پاٹل سنٹروزیر برائے میڈکل ایجوکیشن کے دفتر پہنچ کر وزیر کے ہاتھوں سے سچن پجاری ولد شری منمت پجاری کو کے پی ایس سی امتحان کی تیاری کے لئے KASکتاب کاتحفہ پیش کیا۔
