بیدر۔ 20؍جنوری(محمدیوسف رحیم بیدری): میٹروسوپرمارکیٹ بیدر کے مالک جناب محمد اشفاق احمد نے اُردو اور دکنی کے شاعروصحافی جناب محمد یوسف رحیم بیدری کی اپنے شاپنگ مال پر شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔ کھجور کاتحفہ دیا اور ان کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا فرمائی۔ اس موقع پر اردو مزاح کے شاعر جناب حامد سلیم حامدؔاور دیگر موجودتھے۔ واضح رہے کہ تین ماہ قبل یوسف رحیم بیدری کے قلب کی سرجری عمل میں آئی ہے اور وہ روبہ صحت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے