سہارنپور (احمد رضا): پورا عالم اللہ تعالیٰ کے شب معراج کے مقدس اور عظمت واقعہ سے تا قیامت سبق سیکھتا رہیگا یہ وہ معجزہ ہے کہ جس کی مصلحت اور عظمت صرف اور صرف قرآن مجید نے لفظ بہ لفظ ظاہر کردی ہے مگر کائنات کے خالق کی اس حقیقت سے انسان اور جنّات کبھی مکمل طور سے مستفیض نہی ہو سکتے لیکن ہم سبھی اتنا جانتے ہیں کہ جتنا ہمکو اللہ تعالیٰ نے علم دیا اور جس قدر پاک رسول اقدس محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا اور سکھا یا* کائنات کی تخلیق کے دوران شب معراج سے عظیم بابرکت مرحلہ رب العالمین کی لاثانی قدرت کا ثانی ہو ہی نہیں سکتا الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ* یہ بھی حقیقت ہے کہ اللہ رب العزت کی حکمت اور عظمت لازوال ہے ہم جس قدد بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کم ہے ! شب معراج کے مقدس لمحہ کو یاد رکھنے اور اللہ تعالیٰ کی حکمت اور عظمت کو عوام الناس تک پہنچانے کے خاص مقصد سے گزشتہ شب جشن معراج النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے عنوان پر ایک نورانی جلسہ درگاہ حضرت عبدالعزیز عرف باجے شاہ واقع جنک نگر خانعا لم پورہ میں منعقد ہوا جس کی سرپرستی حکیم سید جمیل احمد قادری نے فرمائی جبکہ صدارت کے فرائض سید شا ہ غل احمد کاظمی نے ادا کئے بعد نماز عصر جلسہ کے آغاز سے قبل قابل احترام بزرگ بھائی جی شاہ رح جنکا نام مبارک آجکل بدل کر حرف عام میں حضرت با جے شاہ کے نام سے مشہور ہو گیا ہے آپکے مزار مبارک پر چادر پوشی وگل پوشی کی گئی معزز مہمانوں اور شہریوں نے گل پوشِی کرتے ہوئے اپنے اکابر ولی اللہ سے اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا بعد نماز مغرب تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوا حمد باری تعالی وہ نعت رسول پاک جناب حافظ محمد احمد رضا نے پیش کی جناب حکیم محمد طارق میاں نوری اور مولانا سید لقاء الامین کاظمی امروہوی نے معراج النبی پر تفصیل سے بیان فرمایا اور فضیلت بیان کی اور فرمایا کل امت مسلمہ پر اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا فیض خاص ہے جو آج پانچ وقت کی نماز ہے نہیں تو 50 وقت کی نماز مقرر ہوئی تھی سرکار دو عالم نو مرتبہ اپنی مرضی سے گئے اور ناقص کمزور امت پر رحم فرمایا کیونکہ اپ رحمت اللعالمین ہیں جلسے کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی عالم اسلام کی سربلندی اور امت مسلمہ میں اتفاق و اتحاد کے لیے خصوصی دعا امروہہ سے تشریف لائے ہوئے جناب سید لقاء الامین کاظمی نے کی بعد نماز عشاء لنگر عام جاری رہا جو کہ سیکڑوں لوگوں نے تناول کیا جن حضرات کا پروگرام میں تعاون اور شرکت رہی ان کے نام جناب ڈاکٹر کامل قادری حکیم سید رئیس احمد قادری حکیم سید منیر احمد صابری حکیم سید شہباز صابری حافظ عبدالقادر حکیم سید صادق میاں نوری ساجد میاں نوری ڈاکٹر نوید قادری جناب عرفان خان کیلاش پوری وغیرہ شامل رہے!
