ظہیرآباد24/جنوری(مشرقی آوازجدید): محترمہ شہناز بیگم پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول بوائز 1 نے آج اسکول کے احاطہ میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج میں تعلیمی سال27-2026 میں داخلوں کے پو سٹر کا رسمِ اجراء انجام دیا. واضح رہے کہ اگلے تعلیمی سال کے لئے جماعت پنجم اور انٹرمیڈیٹ کے سال اول میں ایم، پی، سی،گروپ میں داخلوں کے لیے خواہشمند طلباء سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں.اس کے علاوہ جماعت شیشم، جماعت ہفتم اور جماعت ہشتم میں مخلوعہ چند نشستوں پر داخلے ہونگے. بعد ازاں اپنے خطاب میں محترمہ شہناز بیگم پرنسپل نے کہا کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج میں قیام و طعام کی مفت سہولت کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے. محترمہ نے مزید کہا کہ طلباء کو یونیفارم، کتابیں، کاپیاں اور اسٹیشنری کٹس، کاسمیٹکس کٹس وغیرہ بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں جماعت پنجم میں داخلوں کے لیے جماعت چہارم میں زیر تعلیم یا کامیاب طلباء اہل ہیں. انہوں مزید کہا کہ 75:25 تناسب سے داخلے دئیے جائیں گے یعنی ٪75 نشستیں اقلیتی طلباء اور ٪25 نشستیں غیر اقلیتی طلباء کے لیے مختص ہیں. انہوں نے دو ٹوک کہا کہ تلنگانہ میں ٹمریس اسکولس اقلیتوں کے لیے ایک تحفہ کے مانند ہے. انہوں نے والدین سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس و جونیئر کالجس میں داخلے دلوائیں.اس موقع پر محمد خلیل اسکول کو آرڈینیٹر، محمد معین الدین، پی جی ٹی اُردو، ڈاکٹر محمد محبوب ٹی، جی، ٹی اُردو،محمد سمع الدین ڈپٹی وارڈن، محترمہ عظمت جہاں پی، جی، ٹی فزیکس، محترمہ گل افشاں، پی، جی، ٹی انگلش، محمد مقصود احمد، ٹی،جی،ٹی انگلش، محمد منان علی،پی جی ٹی سوشل،محترمہ شائستہ بانو ٹی،جی، ٹی سوشل،ایم، اےسعید پی جی ٹی سائنس، محمد اسلم درد کوہیری ٹی جی ٹی سائنس، شریمتی مینا پی جی ٹی تلگو، محمد محسن ٹی جی ٹی میاتھس، محترمہ عائشہ بیگم آرٹ ٹیچر، مسٹر دتو لائبریرین، مسٹر ساگر ڈی، ای او کے علاوہ دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔۔۔
