بیدر۔ 31؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): ہفت روزہ ’’دعوت‘‘ نئی دہلی کے ایڈیٹر ڈاکٹر محمد فہیم الدین آج یکم فروری کو بیدر میں ہوں گے۔ وہ دراصل جماعت اسلامی ہند بیدر کے شعبہ ء تحقیق وتصنیف کے ایک روزہ سیمینار(مغل گارڈن بیدر) میں شرکت کریں گے ۔اورسیمینار کے پہلے سیشن میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ء ترجمہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد ’’عہد بہمنی میں مذہب ، تصوف کی صورتحال ‘‘ عنوان پر اپنامقالہ پیش کریں گے۔رابطہ کے خواہش مند ان سے 7842814415 پررابطہ کرسکتے ہیں۔
