منااکھیلی۔6؍فروری(عبد القدیر لشکری): بگدل شریف میں حضرت حاجی عبدالرحمان شاہ عرف سیلانی شاہ بابا کا 5؍واں سالانہ عرس شریف ہر سال کی طرح اس سال بھی عظیم الشان پیمانے پر منایا جا رہا ہے۔ عرس شریف کے داعی سجادہ نشین محمد ابراہیم صاحب بگدل کی زیر سر پرستی 18 ؍ شعبان المعظم (7/ فروری،ہفتہ) تا 19 / شعبان (8؍ فروری اتوار) درگاہ آستانہ، حضرت حاجی عبدالرحمان شاہ عرف سیلانی شاہ بابا، بگدل شریف ضلع بیدر (کرناٹک) میں منایا جائے گا۔ 7؍ فروری بروز ہفتہ بعد نماز مغرب صندل شریف کا جلوس بڑی دھوم دھام کے ساتھ صندل مبارک اونٹ کی سواری گاؤں میں گشت کرتے ہوئے  درگاہ حضرت حاجی عبدالرحمان شاہ عرف سیلانی شاہ بابا بگدل شریف پہنچے گا ۔جہاں مزار اقدس پر صندل و چادر گل کی رسم سجادہ نشین محمد ابراہیم صاحب بگدلی اور دیگر مشائخین انجام دیں گے۔ فاتحہ خوانی کے بعد شیرینی کی تقسیم عمل میں میں آئے گی ۔ بعد نماز عشاء محفل سماع میں ہندوستان کے مشہور ومعروف قوال محمد فیضان تاج قوال ناگپور (مہاراشٹر)اپنا کلام پیش کرنی کی سعادت حاصل کریں گے اور بروز ہفتہ طعام کا اہتمام کیا گیا ہے۔اور 8؍فروری بروز اتوار بعد نماز مغرب چراغاں ہوگا ۔ معتقدین سے اس عرس شریف کی مختلف تقاریب میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کرنے کی گزارش سجادہ نشین حضرت محمد ابراہیم صاحب بگدل نے کی ہے ۔ اس بات کی اطلاع ان ہی کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے